15 اگست، 2016، 1:20 PM

اسلام آباد میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم

اسلام آباد میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد ہلاک اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں پولیس کےمطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد ہلاک اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ راجا ارشداورملک طارق گروپ کےدرمیان ہوئی۔ زخمی شخص کوتشویشناک حالت میں پمزاسپتال منتقل کیا گیا اوراس دوران پمزکےاحاطےمیں بھی دونوں گروپوں کےدرمیان فائرنگ ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق اس مسلح تصاوم میں ایک شخص ہلاکاور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملک فہد کے نام سے ہوئی ہے جو سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔

News ID 1866232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha